ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میں کانگریسی ہوں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا موہن بھاگوت کو ملک کا صدر بنانے میں کوئی قباحت نہیں:جعفرشریف

میں کانگریسی ہوں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا موہن بھاگوت کو ملک کا صدر بنانے میں کوئی قباحت نہیں:جعفرشریف

Tue, 04 Apr 2017 12:05:51    S.O. News Service

بنگلورو:3؍اپریل(ایس اونیوز) بزرگ کانگریسی قائد سابق مرکزی وزیر مسٹر سی کے جعفر شریف نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا والوں سے ملاقات کے دوران دوبارہ کہا ہے کہ آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت ایک نیک انسان ہیں انہیں ملک کا صدر بنائے جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ملک کے جمہوری نظام حکومت میں کوئی بھی اہل شخص صدر کے عہدہ پر فائز ہوسکتاہے۔ جب امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ جیسا کٹر شخص صدر بن سکتاہے تو یایہاں موہن بھاگوت کے صدر بننے پر تعجب کیوں ہوگا؟ جب نامہ نگاروں نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں سکیولرزم کی بنیاد پر دستور بناہے اور ہرکوئی جانتا ہے کہ آر ایس ایس کو تو سکیولرزم پر یقین نہیں ہے۔ یہاں تک کہ یہ تنظیم ملک کے دستور میں تبدیلی کی بھی بارہا بات کرتی رہی ہے اور اس کا مطالبہ بھی کیاجاتا رہاہے ۔ دوسری جانب آر ایس ایس کے لیڈروں نے ہمیشہ مسلمانوں اور مسلم مفادات کے خلاف کام کیاہے اور آج بھی کرتے آرہے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی آپ موہن بھاگوت کی سفارش کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں جعفر شریف نے کہاکہ یہ بات اپنی جگہ ٹھیک ہے۔ لیکن آج ملک میں یوپی جیسی بڑی ریاست میں کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیاں انتخابات میں شکست کھاچکی ہیں تو ان حالات میں ایسا مشورہ دینا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ جب کہاگیا کہ ان کے اس بیان سے مسلمان اور سکیولر طبقہ ناراض ہے اور آپ نے ان کی ناراضی مول لی ہے تو انہوں نے کہاکہ کسی کی ناراضی سے انہیں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ میں نے اس ملک میں اقلیتوں کے مستقبل کو دھیان میں رکھ کر ہی یہ تجویز پیش کی ہے۔ جب پوچھا گیا کہ آپ بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی سوچ رہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ میں ایک کانگریسی ہوں اور کانگریس میں ہی رہوں گا۔ کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔


Share: